file photo

وزیر اعلیٰ سندھ کادورہ کراچی ، پھلوں، روزمرہ اشیاکی قیمتوں کا جائزہ
29 مئی 2017 (19:56)
0

سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کراچی کے مختلف حصوں کا اچانک دورہ کیا اور پھلوں اور روزمرہ اشیاء کی قیمتوں کا جائزہ لیا۔وزیراعلیٰ ہاوس کے ترجمان کے مطابق مراد علی شاہ نے Burns روڈ ، پاکستان چوک ، صدر اور شہر کے دوسرے علاقوں کا دورہ کیا۔
بلدیات کے وزیر جام خان شورو ، کمشنر کراچی اور دیگر افسران بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے۔