بریگزٹ کے باوجود برطانیہ یورپی یونین کا مضبوط اتحادی رہے گا،امبر رڈ
29 مئی 2017 (19:54)
0

برطانیہ نے کہا ہے کہ وہ یورپی یونین چھوڑنے کے باوجود بھی یونین کا مضبوط اتحادی رہے گا۔
برطانوی وزیر داخلہ امبررڈ نے ایک ریڈیو انٹرویو میں کہا کہ ان کا ملک بلاک سے نکلنے کے بعد بھی دفاع ،سلامتی اور تجارت کے شعبوں میں یورپی یونین کا مضبوط شراکت دار رہے گا۔
ان کا بیان جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل کی یورپی یونین کو اس تجویز کے بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ یورپ زیادہ عرصے تک برطانیہ اور امریکہ پر مکمل طور پر بھروسہ نہیں کر سکتا۔