ادویات کی ارزاں نرخوں پر فراہمی ریاستی ذمہ داری ہے:صدر ممنون
29 مئی 2017 (17:23)
0

صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ عوام کو معیاری علاج معالجے اور ضروری ادویات کی ارزاں نرخوں پر فراہمی ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے یہ بات پیر کے روز پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اسلام آباد میں ضروری ادویات کی فراہمی کے بارے میں نگران کمیٹی اور مریضوں کو ادویات کی سوفیصد فراہمی کی کمیٹی کے اجلاسوں کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
صدر کو بتایا گیا کہ فیڈرل میڈیکل کالج کو جو گزشتہ پانچ سال سے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی لیبارٹری میں قائم ہے الفارابی سینٹر منتقل کر دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت میں ادویات کی منظوری سے ملک کی دواسازی کی برآمدات اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو گا۔