حکومت نے صوبے میں قبرستانوں کے تحفظ کیلئے شہر خموشاں کے نام منصوبہ شروع کیاہے:طاہر خلیل سندھو
29 مئی 2017 (16:32)
0

اقلیتوں اورانسانی حقوق کے بارے میں پنجاب کے وزیر طاہر خلیل سندھو نے کہا ہے کہ حکومت نے صوبے میں قبرستانوں کے تحفظ کے لئے شہر خموشاں کے نام سے ایک منصوبہ شروع کیاہے۔
آج پنجاب اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ قبرستانوں کی مرمت یقینی بنانے کیلئے ایک ادارہ قائم کیا گیا ہے۔