پراجیکٹ ڈائریکٹر محمد ابراہیم نے بتایا ہے کہ منصوبہ کا94 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔

این ایچ اے نے لواری ٹنل پر کام کی رفتار تیز کردی
29 مئی 2017 (16:06)
0

شاہراہوں کے قومی ادارے نے وزیراعظم کی ہدایات پر لواری ٹنل پر کام کی رفتار تیز کردی ہے اور یہ منصوبہ اگلے ماہ مکمل ہوگا۔پراجیکٹ ڈائریکٹر محمد ابراہیم نے '' اے پی پی'' کو بتایا کہ منصوبہ کا94 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔تکمیل کے بعد لواری ٹنل چترال کے عوام کو شدید ترین سرد موسم کے باوجود بھی چوبیس گھنٹے سفر کی سہولت فراہم کرے گی ۔
انہوں نے کہاکہ وزیراعظم سے اگلے ماہ لواری ٹنل کے افتتاح کی درخواست کی جائے گی یہ منصوبہ چھبیس ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہوگا۔اس منصوبے کو چترال کی عوام کے لئے وزیراعظم کی طرف سے تحفہ قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) نے حکومت آنے کے بعد اس منصوبے کی تکمیل کیلئے اضافی فنڈ کی منظوری دی۔