وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہاہے کہ حکومت نے سالانہ ترقیاتی پروگرام دوہزار سترہ اٹھارہ کے تحت اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے لئے ساڑھے 35 ارب روپے مختص کئے ہیں۔

 انسانی وسائل کی ترقی،احسن کا ماہرین تعلیم اور صنعت کے درمیان روابط مستحکم بنانے پر زور
29 مئی 2017 (15:58)
0

منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال نے انسانی وسائل کی ترقی کے لئے ماہرین تعلیم اور صنعت کے درمیا ن روابط کومضبوط بنانے کی ضرورت پر زوردیاہے۔وہ آ ج اسلام آباد میں اعلیٰ تعلیمی کمیشن ویژن2025 کے بارے میں قومی مشاورتی کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت نے سالانہ ترقیاتی پروگرام دوہزار سترہ اٹھارہ کے تحت اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے لئے ساڑھے 35 ارب روپے مختص کئے ہیں۔
احسن اقبال نے کہا کہ ماضی میں ترقیاتی پالیسیوں میں سیاسی ناکامیوں اورکوتاہیوں کے باعث کسی بھی ایجنڈے کے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہوئے۔انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہمیں اپنی صلاحیتوں اورتعلیمی نظام کووقت کے تقاضوں کے ساتھ ہم آہنگ کرنا چاہتے تاکہ ویژن2025 کوکامیابی کے ساتھ تکمیل تک پہنچایا جاسکے اورملک دنیا کی20 بہترین معیشتوں میں شامل ہوسکے۔