مقبوضہ کشمیر میں مسلسل دوسرے روز بھی مکمل ہڑتال
29 مئی 2017 (15:52)
0

مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل دوسرے روز بھی مکمل ہڑتال ہے کرفیو اور دوسری سخت پابندیاں بدستور نافذ ہیں۔ہفتے کے روز ترال میں حذب المجاہدین کے کمانڈر سبزار احمد بٹ اور ان کے ساتھی فیضان احمد کی شہادت کے واقعے کے خلاف مظاہرے کو روکنے کے لئے اتوار سے سرینگر ، شوپیاں، کلگام ،پلواما، بڈگام، گاندربل، بانڈی پورہ، کپواڑہ اور بارمولہ کے اضلاع میں پابندیاں نافذ ہیں۔
دو روزہ ہڑتال کی اپیل سید علی گیلانی، میر واعظ عمرفاروق اور محمد یٰسین ملک پر مشتمل مشترکہ مزاحمتی قیادت نے کی ہے۔قیادت نے سبزار احمدبٹ اوردوسرے شہید نوجوانوں کوخراج عقیدت پیش کرنے کل ترال کی طرف مارچ کی بھی اپیل کی ہے۔