آزاد جموں و کشمیر کے وزیر خزانہ نے کہاہے کہ آزاد کشمیر حکومت اگلے ماہ کی 10تاریخ کے بعد 2017-18 کا بجٹ پیش کرے گی۔

وفاقی بجٹ متوازن، غریب پرور، عوام دوست اورترقی پر مبنی ہے: ڈاکٹر نجیب نقی
29 مئی 2017 (15:42)
0

آزاد جموں و کشمیر کے خزانہ، منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر ڈاکٹر نجیب نقی نے کشمیر کے سالانہ ترقیاتی بجٹ میں ریکارڈ اضافے پر وزیراعظم محمد نواز شریف اور وفاقی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ریڈیو پاکستان کے مظفر آباد کے نمائندے کوایک انٹرویو میں انہوںنے کہا کہ ترقیاتی بجٹ میں نمایاں اضافے سے آزاد کشمیر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کرنے اور مزید نئے منصوبے شروع کرنے میں مدد ملے گی۔

وفاقی بجٹ 2017-18 پر تبصرہ کرتے ہوئے ڈاکٹر نجیب نقی نے اسے متوازن، غریب پرور، عوام دوست اورترقی پر مبنی قرار دیا۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ آزاد جموں وکشمیر کی حکومت اگلے ماہ کی دس تاریخ کے بعد 2017-18 کا بجٹ پیش کرے گی۔