امدادی ادارے کے صدرکیرم کنیک نے بتایا کہ م کینیا، ایتھوپیا، جنوبی سوڈان، پاکستان اور بنگلہ دیش سمیت انیس ممالک بھی اس پروگرام سے مستفید ہوں گے۔

ہلال احمرترکی کی رمضان المبارک کے دوران لاکھوں افراد تک غذائی امداد کی فراہمی کی منصوبہ بندی
29 مئی 2017 (15:31)
0

ترکی کی ہلال احمر رمضان المبارک کے دوران دنیا بھر میں لاکھوں افراد تک غذائی امداد کی فراہمی کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔خبر رساں ادارے انادولو سے باتیں کرتے ہوئے ترکی کے امدادی ادارے ہلال احمر کے صدرکیرم کنیک نے بتایا کہ مشرقی افریقہ اور یمن کے قحط زدہ علاقوں تک خوراک پہنچانا ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ کینیا، ایتھوپیا، جنوبی سوڈان، پاکستان اور بنگلہ دیش سمیت انیس ممالک بھی اس پروگرام سے مستفید ہوں گے۔