سرکاری ذرائع نے ریڈیوپاکستان کو بتایا کہ ضلع ژوب میں شمسی توانائی کے ذریعے متعدد دیہات کو بجلی فراہم کی جائے گی۔

پنجگور :متعدد دیہات کو4کروڑ روپے کی لاگت سے بجلی فراہمی کے منصوبے کا آغاز
29 مئی 2017 (15:23)
0

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں متعدد دیہات کو بجلی کی فراہمی کا ایک منصوبہ شروع کیا جارہا ہے جس پر چار کروڑ روپے لاگت آئے گی۔سرکاری ذرائع نے ریڈیوپاکستان کے کوئٹہ کے نمائندے کو بتایا کہ ضلع ژوب میں شمسی توانائی کے ذریعے متعدد دیہات کو بجلی فراہم کی جائے گی۔
اسی طرح ضلع خضدار کے عوام کو بجلی کی فراہمی کے لئے تین کروڑ چالیس لاکھ روپے سے زائد رقم خرچ کی جارہی ہے۔