مقصد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت ،انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اورجنگی جرائم کو اجاگر کرنا ہے۔

آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی مظفر آباد میں ''انسانی حقوق اور عالمی جنگی قوانین'' سے متعلق مرکز قائم
29 مئی 2017 (15:16)
0

آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی مظفر آباد میں '' انسانی حقوق اور عالمی جنگی قوانین '' سے متعلق ایک مرکز قائم کیا گیا ہے۔ مرکز کے قیام کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت ، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اورجنگی جرائم کو اجاگر کرنا ہے۔
آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی کے ترجمان نے ریڈیو پاکستان کے مظفر آباد کے نمائندے کو بتایا کہ یہ مرکز کشمیر کے مسئلے کے بارے میں محققین کی مدد بھی کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ مرکز عوام کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کرنے کے لئے ورکشاپس ، سیمینار اور کانفرنسیں بھی منعقد کرے گا۔