وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے میں میرٹ کی پالیسی کو فروغ دیا گیا اورکرپٹ حکام کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی گئی۔

پاکستان ریلوے کو جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے:سعد رفیق
29 مئی 2017 (15:01)
0

ریلوے کے وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے کو جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے جس کا مقصد مسافروں کو سفر کی محفوظ، سستی اور تیز رفتار سہولتیں فراہم کرنا ہے ۔آج لاہور میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2013 میں ریلوے کی صورتحال انتہائی ابتر تھی تاہم مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے دن رات کام کرکے محکمے کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے میں میرٹ کی پالیسی کو فروغ دیا گیا اورکرپٹ حکام کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی گئی۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ گزشتہ چارسال کے دوران ریلوے کی کارکردگی میں بہتری سے اس کے مالیاتی خسارے میں نمایاں کمی آئی ہے ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستا ن ریلوے کو اس کے اپنے وسائل کے ذریعے جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے ۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری طویل المیعاد اسٹرٹیجک سرمایہ کاری اور شراکت داری ہے جسے ہر گز متنازعہ نہیں بنانا چاہئیے۔
انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری سے ملک کی تقدیر بدل جائے گی اور اسکے تحت کئی منصوبے جاری ہیں جن سے ملک مستحکم ہو گا۔