مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کی جاری کارروائیوں میں ضلع کپواڑہ کے علاقے اڑی میں دو معمر شہریوں کوشہید کردیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوج نے اڑی میں دو معمر شہریوں کوشہیدکردیا
29 مئی 2017 (14:35)
0

ذرائع ابلاغ اور مقامی لوگوں کا حوالہ دیتے ہوئے کشمیر میڈیا سروس نے کہا ہے کہ شہداء عام شہری تھے ،گورکنوں کو شہداء کو رات کی تاریکی میں خاموشی سے دفن کرنے پرمجبور کیاگیا۔
نام نہاد کشمیر اسمبلی کے رکن انجینئر رشید نے ایک بیان میں پولیس پر زور دیا کہ وہ بھارتی فوج کے ہاتھوں اُڑی کے علاقے میں شہید ہونے والے افراد کی شناخت ظاہر کرے۔