وزیر قانون نے حزب اختلاف کے تحفظات کا جواب دیتے ہوئے اس تاثر کومسترد کیا کہ حکومت ایوان کو سنجیدہ نہیں لے رہی۔

ایوان کی سفارشات کواہمیت دیتے ہیں:زاہد حامد
29 مئی 2017 (14:23)
0

سینٹ کا اجلاس چیئرمین رضا ربانی کے زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا جس میں  نیشنل ہیلتھ سروسز کے بارے میں قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ساجد حسین طوری نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل(ترمیمی) بل2017 کے بارے میں کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کی ۔اس سے پہلے چیئرمین اور حزب اختلاف کے ارکان نے وزارت خزانہ کے حکام کی گیلری میں عدم موجودگی پر تحفظات کااظہار کیا۔

تحفظات کا جواب دیتے ہوئے وزیر قانون زاہد حامد نے اس تاثر کومسترد کیا کہ حکومت ایوان کو سنجیدہ نہیں لے رہی۔انہوں نے کہا کہ ہم ایوان کی سفارشات کواہمیت دیتے ہیں اور گزشتہ بجٹ میں ایوان کی طرف سے پیش کی گئی متعدد سفارشات منظور کی گئی تھیں۔