مقصد افغان نوجوانوں کو ذمہ دار شہری بنانا ہے جو اپنے ملک کی تعمیر نو میں مثبت کردار ادا کرسکیں۔

یواین ایچ سی آر کی پاکستان میں مقیم800 افغان نوجوانوں کومختلف فنی شعبوں میں تربیت
29 مئی 2017 (14:04)
0

پناہ گزینوں کے بارے میںا قوام متحدہ کے ادارے نے پاکستان کے مختلف علاقوں میں مقیم تقریباً آٹھ سو افغان نوجوانوں کومختلف فنی شعبوں میں تربیت دی ہے۔سرکاری ذریعوں نے ریڈیو پاکستان کے پشاور کے نمائندے کو بتایا کہ ا ن افغان باشندوں کو ہنر مندی کے فروغ کے پروگرام کے تحت تربیت دی گئی۔

یہ تربیت دینے کا مقصد افغان نوجوانوں کو ذمہ دار شہری بنانا ہے جو اپنے ملک کی تعمیر نو میں مثبت کردار ادا کرسکیں۔