گورنر سندھ نے کہاہے کہ لیپ ٹاپ سکیم کا مقصد طلبا ء کو ضروری اشیا ء سے لیس کرنا ہے 

حکومت تحقیق پر مبنی تعلیم کے فروغ کیلئے جامعات کو تمام ممکن امداد فراہم کریگی:محمد زبیر
29 مئی 2017 (13:53)
0

سندھ کے گورنر محمد زبیر نے کہا ہے کہ حکومت تحقیق پر مبنی تعلیم کے فروغ کے لئے جامعات کو تمام ممکن امداد فراہم کرے گی۔آج کراچی میں این ای ڈی یونیورسٹی میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لیپ ٹاپ تحقیق کیلئے ضروری مدد ہے۔
گورنر نے کہا کہ اس سکیم کا مقصد طلبا ء کو ضروری اشیا ء سے لیس کرنا ہے تاکہ وہ اپنے متعلقہ شعبوں میں مہارت حاصل کرسکیں۔