لسبیلہ کے علاقے بیلا میں فش جیٹی اور فش ہاربر کی تعمیر کا کام جاری ہے جس پر53 کروڑ ساٹھ لاکھ روپے سے زائد لاگت آئے گی۔

بلوچستان حکومت کے ماہی پروری کے شعبے کی ترقی کیلئے مربوط اقدامات
29 مئی 2017 (13:23)
0

بلوچستان کی حکومت صوبے کو مچھلی کی پیداوار میں خود کفیل بنانے کے لئے ماہی پروری کے شعبے کی ترقی کے لئے مربوط اقدامات کررہی ہے۔محکمہ ماہی پروری کے ایک عہدیدار نے ریڈیو پاکستان کے کوئٹہ کے نمائندے کو بتایا کہ ضلع لسبیلہ کے علاقے بیلا میں فش جیٹی اور فش ہاربر کی تعمیر کا کام جاری ہے جس پر53 کروڑ ساٹھ لاکھ روپے سے زائد لاگت آئے گی۔
اسی طرح 26 کروڑ90 لاکھ روپے سے زائد کی لاگت سے پسنی میں مچھلی کے گوشت کو محفوظ بنانے کا پلانٹ بھی لگایا جارہا ہے ۔عہدیدار نے مزید بتایا کہ بیس کروڑ روپے کی لاگت سے گوادر میں ایک نیلامی ہال بھی مکمل کیا جائے گا۔