گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے سپیکر نے کہا ہے کہ 30 میگاواٹ کا شگرتھنگ پن بجلی منصوبہ اس سال کے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام میں شامل کیا جائے گا۔

سکردو میں ہارپو پن بجلی منصوبے پر جلد کام شروع ہوجائے گا:فدا محمد ناشاد
29 مئی 2017 (13:05)
0

گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے سپیکر فدا محمد ناشاد نے کہا ہے سکردو میں چالیس میگاواٹ کے ہارپو پن بجلی منصوبے پر جلد کام شروع ہوجائے گا ۔
ریڈیو پاکستان گلگت بلتستان کے نمائندے کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ واپڈا نے فنڈز جاری کردئیے ہیں اور اس سلسلے میں ایک فوکل پرسن مقررکردیاگیا ہے۔
فدا محمد ناشاد نے کہا کہ 30 میگاواٹ کا شگرتھنگ پن بجلی منصوبہ اس سال کے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام میں شامل کیا جائے گا ۔
انہوں نے کہا کہ مزید بجلی پیدا کرنے کے لئے توانائی کے متعدد منصوبوں پر کام جار ی ہے۔سپیکر نے کہا کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے اگلے سال کے اختتام تک بلتستان کے علاقے سے لوڈشیڈنگ ختم کردی جائے گی۔