فلپائن:سرکاری فوج نے مراوی کے بڑے حصوں کا کنٹرول حاصل کرلیا
29 مئی 2017 (11:25)
0

فلپائن میں سرکاری فوج نے جنوبی شہر مراوی کے بڑے حصوں کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔

آج دفاعی حکام نے بتایا کہ مراوی کاایک چھوٹا علاقہ عسکریت پسندوں کے قبضے میں ہے جہاں دولت اسلامیہ سے تعلق رکھنے والے عسکریت پسندوں نے ایک ہفتے قبل محاصرے کی خون ریز کارروائی شروع کی تھی۔
تشدد کے واقعات میں تقریباً سو افراد ہلاک ہوگئے ہیں جن میں شہری بھی شامل ہے۔