File Photo

آسٹریلیا کا امریکہ کی باضابطہ درخواست پرافغانستان میں اپنی فوج بڑھانے کا فیصلہ
29 مئی 2017 (10:15)
0

آسٹریلیا نے امریکہ کی باضابطہ درخواست کے بعدافغانستان میں اپنی فوج بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

آسٹریلیا کی وزیردفاع Maris Payne نے کہاکہ تیس نئے فوجی مشیربھیجنے سے افغانستان میں تعینات آسٹریلیا کے فوجیوں کی تعداد بڑھ کر تین سو ہوگئی ہے۔
مسPayne نے کہاکہ فوج افغان سیکیورٹی فورسز کی تربیت میں مدد دے گی۔
امریکی حکام نے افغانستان میں طالبان کیخلاف لڑائی کیلئے کم ازکم تین ہزار سے زائد نیٹوفوجی بھیجنے کی سفارش کی ہے۔