File Photo

تمام ڈپٹی کمشنروں کو ذخیرہ اندوزوں اورمنافع خوروں کیخلاف کارروائی کرنے کی ہدایت
29 مئی 2017 (09:38)
0

پنجاب حکومت نے رمضان بازاروں میں اشیائے خوردونوش کے معیار،فراہمی اور قیمتوں پرکڑی نظر رکھنے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ ہدایات صوبائی وزیر منصوبہ بندی اور ترقی ملک ندیم کامران کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کے ایک اجلاس میں جاری کی گئیں۔
اجلاس کوبتایا گیاکہ صوبہ بھرمیں آٹا، چینی، دالیں، گھی، سبزیاں اور پھل رعایتی نرخوں پر دستیاب ہوں گے۔
تمام ڈپٹی کمشنروں کوہدایت کی گئی ہے کہ وہ روزمرہ استعمال کی اشیاء کی مقررہ قیمتوں پر دستیابی یقینی بنانے کیلئے ذخیرہ اندوزوں اورمنافع خوروں کیخلاف کارروائی کریں۔