File Photo

منافع خوروں کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی:ڈار
29 مئی 2017 (09:27)
0

وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے خبردار کیاہے کہ ان منافع خوروں کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی جنہوں نے بجٹ کی آڑ میں روزمرہ کی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔ایک بیان میں وفاقی وزیرنے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ بازار میں قیمتوں پرنظررکھیں اور منافع خورو ں کیخلاف سخت کارروائی کریں۔

انہوں نے کہاکہ وفاقی بجٹ میں روز مرہ کی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیاگیا، ا س لئے اسے قیمتوں میں اضافے کابہانہ بنانے والوں کو کڑی سزادی جانی چاہیے۔