اشتراوصاف نے کہاکہ پاکستان قومی سا لمیت پرکبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

File Photo

پاکستان کلبھوشن کیس میں تمام ثبوت پیش کرے گا:اوصاف
29 مئی 2017 (09:07)
0

اٹارنی جنرل اشتراوصاف نے کہاہے کہ پاکستان کلبھوشن یادیو کیس میں عالمی عدالت انصاف میں تمام ثبوت پیش کرے گا۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ کلبھوشن ایک بھارتی ایجنٹ ہے او ر ہمارے پاس اس کے خلاف پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔
اشتراوصاف نے کہاکہ کلبھوشن کے معاملے میں عالمی عدالت انصاف نے پاکستان کے موقف کو مسترد نہیں کیا اور عبوری فیصلہ کسی ملک کی شکست یافتح نہیں ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے اور وہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی نہیں کرے گا مگر ملکی سلامتی پرکبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
اٹارنی جنرل نے کہاکہ کلبھوشن کے معاملے پر قومی سلامتی کمیٹی سے رہنمائی لی جائیگی۔
اشتراوصاف نے کہاکہ پاکستان قومی سا لمیت پرکبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔