مقبوضہ کشمیر:آج دوسرے روز بھی مکمل ہڑتال
29 مئی 2017 (07:39)
0

مقبوضہ کشمیر میں سبزاراحمدبٹ اور اُن کے ساتھیوں کی شہادت کے بعد نہتے شہریوں پر بھارتی فوجیوں کی طرف سے طاقت کے وحشیانہ استعمال کیخلاف احتجاج کیلئے آج دوسرے روز بھی مکمل ہڑتال رہے گی۔

ہڑتال کی اپیل سیدعلی گیلانی ،میرواعظ عمرفاروق اورمحمدیاسین ملک پرمشتمل مشترکہ مزاحمتی قیادت نے کی ہے۔
سرینگرمیں ایک مشترکہ بیان میں مزاحمتی قیادت نے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونیوالے سبزاراحمد بٹ اوردیگرنوجوانوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے کلTral کی طرف مارچ کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔
سبزاراحمد بٹ اور اُن کے ساتھیوں کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سیدعلی گیلانی ، میرواعظ عمرفاروق اورمحمدسین ملک نے کہاکہ اُن کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیاجائیگا اور ان کامشن ہرقیمت پرمکمل کیاجائے گا۔