File Photo

حکومت معیشت کے استحکام کیلئے سخت کوشش کررہی ہے:دستگیر
29 مئی 2017 (07:32)
0

وزیرتجارت خرم دستگیرخان نے کہاہے کہ حکومت قومی معیشت کے استحکام کیلئے سخت کوشش کررہی ہے۔ وہ گوجرانوالہ میں ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ انہو ں نے ملک کی ترقی کیلئے کی جانیوالی کوششوں کیلئے وزیراعظم کی تعریف کی۔

انہوں نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ خطے کی تقدیر بدل دے گا۔ سی پیک کے تحت توانائی منصوبوں سے اگلے چندماہ میں لوڈشیڈنگ بالکل ختم ہوجائیگی۔