File Photo

حکومت ملک کی ترقی کی طرف سفر جاری رکھے گی:طارق
29 مئی 2017 (07:26)
0

وفاقی دارالحکومت کے انتظامی اور ترقیاتی ڈویژن کے وزیرمملکت طارق فضل چودھری نے کہاہے کہ مسلم لیگ نون کی حکومت ملک کی ترقی، امن، خوشحالی اوراستحکام کی طرف سفر جاری رکھے گی۔

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان اپنی تیزی سے بہتری کی طرف گامزن معیشت اورمضبوط دفاعی نظام کی وجہ سے اسلامی دنیا کی قیادت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے اور امن کی بحالی کیلئے عظیم قربانیاں دی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ حکومت کی کوششوں کی وجہ سے کراچی میں امن بحال ہواہے۔