File Photo

بلوچستان حکومت دوردرازعلاقوں میں پینے کاصاف پانی فراہم کرنے کیلئے کوششیں کررہی ہے
29 مئی 2017 (07:19)
0

بلوچستان کی حکومت صوبے کے دوردرازعلاقوں کے عوام کو پینے کاصاف پانی فراہم کرنے کیلئے انتھک کوششیں کررہی ہے۔

پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے ایک عہدیدارنے ہمارے کوئٹہ کے نمائندے کو بتایا کہ ضلع کچھی میں ایک ارب سترکروڑ روپے کی لاگت سے پانی کی فراہمی کی سکیم مکمل کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ صوبے کے مختلف حصوں میں ایک ارب روپے سے زیادہ کی لاگت سے پانی کی فراہمی کی مختلف سکیمیں شروع کی جارہی ہیں ۔
عہدیدارنے بتایا کہ ضلع لورالائی میں پانی کی فراہمی کی متعدد سکیمیں زیرتکمیل ہیں۔