اقتصادی راہداری سے خوشحالی کا ایک نیادورشروع ہوگا:مشاہد حسین
29 مئی 2017 (06:53)
0

چین پاکستان اقتصادی راہداری کے بارے میں پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہاہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے خطے میں ترقی اور خوشحالی کا ایک نیادورشروع ہوگا۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ چین کے ایک خطہ ایک سڑک کے تصورسے وسط ایشیائی ریاستوں سمیت تمام ممالک پرٹھوس اثرات مرتب ہوں گے۔