وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومتی توجہ صنعتوں خصوصاً ٹیکسٹائل کے شعبے کو بجلی اور گیس کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے پر مرکوز ہے۔

برآمدات میں اضافے کیلئے جامع پالیسی تشکیل دی:خرم دستگیر
29 مارچ 2015 (18:20)
0

وزیر تجارت خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے برآمدات میں اضافے کیلئے جامع پالیسی تشکیل دی ہے ۔
گوجرانوالہ میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت برآمدات میں اضافے کیلئے صنعتوں خصوصاً ٹیکسٹائل کے شعبے کو بجلی اور گیس کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے پرتوجہ دے رہی ہے ۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ دہشت گردوں کے خاتمے اور ملک میں پائیدار امن کے قیام کیلئے آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے جو غیر ملکی سرمایہ کاری اور ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز کرنے کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔