سردار یوسف نے کہا کہ ریاست اور انسانیت کا دشمن کوئی بھی شخص دہشت گرد ہے ۔

وزیر مذہبی امور کا توہین رسالت کیخلاف بین الاقوامی قانون سازی پر زور
29 مارچ 2015 (19:17)
0

مذہبی اُمور او ربین المذاہب ہم آہنگی کے وزیر سردار محمد یوسف نے توہین رسالت کے خلاف بین الاقوامی قانون سازی کی ضرورت پر زوردیاہے تاکہ دنیا میں پائیدار امن کا قیام یقینی بنایاجاسکے ۔
اتوار کی شام اسلام آباد میں عالمی امن و ہم آہنگی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ ریاست اور انسانیت کا دشمن کوئی بھی شخص دہشتگرد ہے ۔
وفاقی وزیر نے کہا انسانیت کے دشمنوں کا کوئی مذہب نہیں ہے اس لیئے اُن سے کوئی نرمی نہیں برتی جانی چاہیئے ۔
سردار یوسف نے کہا کہ حکومت نے دہشتگردی کے خاتمے کا تہیہ کررکھاہے ۔
اُنہوں نے کہا اقلیتوں کے مسائل حل کرنے کیلئے قومی اقلیتی کمیشن قائم کیاگیاہے ۔