سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے یمنی صدر عبدالربو منصور ہادی کی منتخب حکومت کی مکمل حمایت کی۔

یمن کے تحفظ کیلئے فوجی کارروائی ناگزیر ہے:عرب رہنما
29 مارچ 2015 (10:22)
0

عرب رہنمائوں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ یمن کی خودمختاری کے تحفظ کیلئے فوجی کارروائی ناگزیر ہے۔

مصر کے شہر شرم الشیخ میں عرب لیگ کی سربراہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مصر کے صدرعبدالفتح السیسی نے کہا کہ عربوں کو کسی عرب ملک کے خلاف کسی بھی طرح کی جارحیت کے خلاف دفاع کا حق حاصل ہے۔


عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل نبیل العرابی نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مشترکہ عرب فوج تشکیل دی جانی چاہئے۔  سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے یمنی صدر عبدالربو منصور ہادی کی منتخب حکومت کی مکمل حمایت کی۔


اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے بھی یمن میں سعودی عرب کی زیر قیادت آپریشن اور یمنی صدر عبدالربو منصور ہادی کی حمایت کی۔