وزیراعظم نواز شریف نے سعودی عرب کی علاقائی سالمیت کے دفاع کا عزم ظاہر کیا۔

وزیراعظم،سعودی فرمانروا کا مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
29 مارچ 2015 (09:38)
0

وزیراعظم محمد نواز شریف اور سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود نے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران دوطرفہ تعلقات اور مشرق وسطیٰ کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

وزیراعظم نے سعودی عرب کی علاقائی سا لمیت کے دفاع کا عزم ظاہر کیا۔ خادم الحرمین شریفین نے دونوں ممالک کے درمیان گہرے تعلقات پر زور دیتے ہوئے وزیراعظم کے جذبات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔


سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں دونوں رہنمائوں کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو کی تصدیق کی۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی دفاعی ضروریات کا جائزہ لینے کیلئے پاکستان کا ایک وفد ریاض کا دورہ کرے گا۔