کشمیر ایک سیاسی تنازعہ ہے جس کے سیاسی حل کی ضرورت:میر واعظ
29 مارچ 2015 (14:07)
0

مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ کشمیر ایک سیاسی تنازعہ ہے جس کے سیاسی حل کی ضرورت ہے۔
سری نگر میں ایک انٹرویو میں خارجہ سیکرٹریوں کی سطح کے مذاکرات کاخیرمقدم کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دونوں ملکوں کو کشمیر کامسئلہ حل کرنے کیلئے وزرائے اعظم کی سطح پر باضابطہ مذاکرات شروع کرنے چاہیں۔