عرب رہنمائوں نے یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف سعودی عرب کی زیر قیادت حملوں کی حمایت کی ۔

عرب لیگ کا حوثی باغیوں سے فوری صنعا خالی کرنے کا مطالبہ
29 مارچ 2015 (18:25)
0

عرب لیگ نے حوثی باغیوں پر زوردیاہے کہ وہ فوری طور پر صنعا سے انخلا کریں اور اپنے ہتھیار مجاز حکام کے حوالے کردیں ۔
یہ مطالبہ مصر کے شہر شرم الشیخ میں عرب لیگ کے رکن ممالک کے سربراہان کے اجلاس میں کیاگیا۔
عرب رہنمائوں نے یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف سعودی عرب کی زیر قیادت حملوں کی حمایت کی ۔
عرب لیگ نے علاقائی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنے کیلئے مشترکہ فوج کی تشکیل سے بھی اتفاق کیا۔
عرب ممالک نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زوردیا ہے کہ وہ لیبیا کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت پر ہتھیاروں کی درآمد پر عائد پابندی اُٹھالے ۔