ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان چین اقتصادی راہداری باہمی دوستی کو مزید مضبوط کرنے کے علاوہ خطے میں ترقی کے نئے در کھولے گی۔

حکومت ملکی و غیرملکی سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہمی کیلئے پر عزم
29 مارچ 2015 (22:24)
0

صدرممنون حسین نےکہا ہے کہ حکومت نے تمام ملکی اورغیر ملکی سرمایہ کاروں کو یکساں مواقع فراہم کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔رات اسلام آباد میں پاک چین بزنس فورم کے مندوبین کے اعزاز میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کے بہترین مواقع فراہم کررہا ہے۔ممنون حسین نے کہاکہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل سے علاقے میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی اور پاک چین دوستی مزید مضبوط ہوگی۔


انہوں نے کہا کہ پاکستان چین کو ایک اہم تزویراتی شراکت دار سمجھتا ہے اور وہ پاکستان کے مختلف شعبوں میں چین کی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرے گا۔صدر نے کہا کہ پاکستان کے عوام چینی صدر کے دورہ پاکستان کا بے تابی سے انتظار کررہے ہیں۔

تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام سے گفتگو کرتے ہوئے صدر نے ان پر زور دیا کہ وہ معاشرے میں اخلاقی قدروں اور رواداری کو فروغ دینے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔
انہوں نے بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔