طیارہ 502پاکستانیوں کو لیکر رات تقریباََ11:30 بجے کراچی پہنچے گا۔

 پاکستانیوں کا انخلا: پی آئی اے کا خصوصی طیارہ یمن سے روانہ
29 مارچ 2015 (18:17)
0

پی آئی اے کا ایک خصوصی طیارہ یمن میں پھنسے ہوئے 502 پاکستانیوں کو لے کر الحدیدہ سے کراچی کیلئے روانہ ہوگیاہے جو رات تقریباََ11:30 بجے کراچی پہنچے گا۔
یہ طیارہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی خصوصی ہدایت پر جنگ سے تباہ حال ملک سے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کیلئے روانہ کیاگیاتھا۔
پاکستانی ایک قافلے کی صورت میں صنعا سے حدیدہ پہنچے تھے ۔