ترجمان نے کہا کہ عدن سے ڈیڑھ سو پاکستانی سڑک کے ذریعے موقلہ پہنچ جائیں گے اور ان کو وطن واپس لانے کیلئے منگل کو ایک طیارہ جائے گا۔

یمن میں پھنسے400سے زائد پاکستانیوں کو نکال لیا گیا:دفتر خارجہ
29 مارچ 2015 (20:16)
0

وزیراعظم نوازشریف کو آج(اتوار کو) یمن میں پھنسے پاکستانیوں کے انخلا کے بارے میں ایک رپورٹ پیش کی گئی ۔
دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے ایک بیان میں کہا کہ یمن کے شہر حدیدہ سے پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے چار سو سے زائد پاکستانیوں کو نکالاگیاہے ۔
اُنہوں نے کہا کہ عدن شہر میں لڑائی جاری ہے جہاں دو سو پاکستانی پھنسے ہوئے ہیں ۔
ترجمان نے کہا کہ عدن سے ڈیڑھ سو پاکستانی سڑک کے ذریعے موقلہ پہنچ جائیں گے اور ان کو وطن واپس لانے کیلئے منگل کو ایک طیارہ جائے گا۔
تسنیم اسلم نے کہا کہ ایک بحری جہاز بھی عدن جارہاہے اور ہم وہاں پاکستانیوں کے انخلا میں مدد کیلئے چینی حکام سے رابطہ کررہے ہیں ۔