مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کا قیام دونوں ملکوں کیلئے انتہائی سود مند ہوگا۔

29 مارچ 2015 (20:06)
0

چین نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو مزید وسعت دینا چاہتاہے اور وہ اس دوستی کو آئندہ نسلوں کو منتقل کرنا چاہتاہے ۔
یہ بات چائنا پیپلز کانگریس کی سٹینڈنگ کمیٹی کے نائب چیئرمین CHEN ZHU نے آج(اتوار کو) ہنوئی ویت نام میں ایک سو بتیس ویں بین الپارلیمانی یونین جنرل اسمبلی کے موقع پر قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاویدعباسی سے ملاقات میں کہی ۔
اُنہوں نے کہا کہ چین مختلف شعبوں میں سرکاری اور نجی شعبے کی سرمایہ کاری سے پاکستان کو وسیع اقتصادی مواقع کی تلاش میں مدد دے گا۔
مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان دوستی وقت کی ہر آزمائش پر پوری اُتری ہے اور اس کی جڑیں تاریخ سے پیوستہ ہیں ۔
اُنہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کا قیام دونوں ملکوں کیلئے انتہائی سود مند ہوگا۔