29 مارچ 2015 (19:24)
0

ماحولیاتی تبدیلیوں کے وزیرمشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل متبادل توانائی میں مضمر ہے اور اس سے فائدہ اُٹھانے کی ہرممکن کوشش کی جائے گی ۔
اتوار کے روز ایک بیان میں اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کے شمال میں پن بجلی جبکہ مغربی اور مشرقی حصوں میں شمسی توانائی اور ملک کے جنوبی حصے میں ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے وسیع امکانات موجود ہیں ۔
اُنہوں نے کہا کہ توانائی کے بڑھتے ہوئے بحران اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے یہ وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔