یمن سے متعلق فیصلہ پارلیمنٹ کواعتماد میں لینے کے بعد کیاجاناچاہیے:خورشید
29 مارچ 2015 (15:05)
0

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے سعودی عرب کے ساتھ برادرانہ تعلقات ہیں جو ہمارا عظیم دوست ہے تاہم یمن سے متعلق کوئی بھی فیصلہ پارلیمنٹ کا اعتماد لینے کے بعد کیاجاناچاہیے۔

اتوار کو سکھر میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کراچی میں کارروائی کسی مخصوص جماعت کے خلاف نہیں ہے اس لئے شہر میں ایک جماعت کو نشانہ بنانے کے الزامات مکمل طورپر غلط ہیں۔


انہوں نے کہاکہ کسی سیاسی جماعت کا عسکری ونگ نہیں ہوناچاہیے اوران کی جماعت کسی سیاسی قوت کو دیوار سے لگانے پریقین نہیں رکھتی۔