الیکسی دیدوف نے کہا کہ روس 'پاکستان کو MI-35ہیلی کاپٹر فروخت کرنے پر تیار ہے ۔

روسی سفیر کا پاکستان ،بھارت مذاکرات کی بحالی کا خیر مقدم
29 مارچ 2015 (18:24)
0

  روس نے پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کی بحالی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ ایٹمی صلاحیت کے حامل دو ہمسایہ ملکوں کے درمیان تمام تصفیہ طلب تنازعات کے حل کی کوششیں جاری رہنی چاہیئں ۔
یہ بات روسی سفیر الیکسی دیدوف نے اسلام آباد میں کہی ۔
روسی سفیر نے جو پاکستان اور روس کے درمیان اقتصادی تعاون کی راہیں تلاش کرنے کیلئے پاکستان کے مختلف شہروں کا دورہ کررہے ہیں کہا کہ روس اور پاکستان کے درمیان فوجی تعاون خاص اہمیت اختیار کررہاہے ۔
اُنہوں نے کہا کہ روس 'پاکستان کو MI-35ہیلی کاپٹر فروخت کرنے پر تیار ہے ۔
سفیر نے توانائی کے شعبے میں تعاون کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ روس نے ایک ہزار سات سو ستر میگاواٹ پن بجلی کی پیداوار کے منصوبوں میں دلچسپی ظاہر کی ہے ۔
افغانستان کے بارے میں روس کے سفیر نے پاکستان کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے کردار سے افغانستان میں استحکام آئے گا۔
روسی سفیر نے کہا کہ پاکستان رواں سال جولائی میں شنگھائی تعاون تنظیم کا مستقل رکن بن جائے گا۔