ملاقات میں یمن کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔

29 مارچ 2015 (09:49)
0

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کراچی میں سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی اور ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں یمن کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نے کہا کہ حکومت کو یمن میں پھنسے ہوئے پاکستانی شہریوں کی محفوظ اور فوری واپسی کے انتظامات کرنے چاہئیں۔