آسٹریلیا کے وزیرخزانہ نے کہا کہ آسٹریلیا نے چین کے زیرقیادت بینک میں شمولیت کیلئے درخواست دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

آسٹریلیا،روس کاایشین انفراسٹرکچر انوسمنٹ بنک میں شامل ہونے کا فیصلہ
29 مارچ 2015 (14:20)
0

آسٹریلیا اور روس نے ایشین انفراسٹرکچر انوسمنٹ بنک میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

آسٹریلیا کے وزیرخزانہ MATHIAS CORMANN نے چین میں بائو فورم فارایشیا ء کی سالانہ کانفرنس کے سیمینار میں اعلان کیا کہ آسٹریلیا نے چین کے زیرقیادت بینک میں شمولیت کیلئے درخواست دینے کا فیصلہ کیا ہے۔


روس کے فرسٹ ڈپٹی وزیراعظم IGOR SHUVALOU نے کہا ہے کہ روس بائو فورم کانفرنس کے موقع پر بینک میں شامل ہونے کیلئے درخواست دے گا۔ درخواستیں دینے کی آخری تاریخ اکتیس مارچ ہے اور باقی ارکان کی تعداد کا حتمی فیصلہ پندرہ اپریل کوکیاجائے گا ۔