انہوں نے کہاکہ حوثی باغیوں کی طاقت دن بدن کمزور پڑ رہی ہے۔

حوثی باغیوں کے خلاف پہلے مرحلے کے مقررہ اہداف حاصل کرلیے ہیں:سعودی وزیردفاع
29 مارچ 2015 (14:14)
0

یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف سعودی عرب کی زیرقیادت فضائی حملوں کے پہلے مرحلے کے مقررہ اہداف حاصل کرلیے گئے ہیں۔

سعودی وزیردفاع کے ترجمان نے اتوار کو ریاض میں روزانہ کی بریفنگ کے دوران بتایا کہ یمن میں حوثی باغیوں کا کسی ائیربیس یابیلسٹک میزائل کے لانچنگ پیڈ پر اب کوئی قبضہ نہیں ہے ۔
انہوں نے کہاکہ حوثی باغیوں کی طاقت دن بدن کمزور پڑ رہی ہے کیونکہ ان کی نقل وحرکت کو روکا جارہا ہے اورگولہ بارود کو نشانہ بنایاجارہا ہے ۔