سعودی فرمانروا سے ٹیلی فون پرگفتگوکے دوران صدربراک اباما نے یمن میں سعودی عرب کی زیرقیادت فوجی کارروائی کیلئے اپنی حمایت کا اعادہ کیا۔

امریکی،یورپی رہنمائوں کا یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف سعودی عرب کی حمایت کا اعلان
29 مارچ 2015 (12:38)
0

امریکی اور یورپی رہنمائوں نے یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف سعودی عرب کی قیادت اتحاد کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ٹیلی فون پرگفتگوکے دوران صدربراک اباما نے یمن میں سعودی عرب کی زیرقیادت فوجی کارروائی کیلئے اپنی حمایت کا اعادہ اورسعودی عرب کے دفاع کا عزم ظاہر کیا ۔


برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے بھی شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے عرب اتحاد کیلئے مکمل حمایت کا اعلان کیا ۔  برطانوی وزیرخارجہ فلپ ہیمنڈ نے واشنگٹن میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ برطانیہ یمن میں سعودی افواج کیلئے تکنیکی اور سازوسامان کی فراہمی میں تعاون کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم یمن میں سعودی عرب کی کارروائی کو ایک منتخب حکومت کی طرف سے جائز مداخلت سمجھتے ہیں۔


جرمن چانسلراینجلامرکل ، فرانسیسی صدر Francois Hollande سپین کے شاہ فلپ ششم اور وزیراعظم Mariano Rajog سمیت کی عالمی رہنمائوں نے حوثی باغیوں کے خلاف عرب اتحاد کیلئے مکمل حمایت کا اظہار کیا ہے۔