ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ عالمی طاقتوں کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت ہورہی ہے۔

عالمی طاقتوں کے ساتھ اختلافات دور کرلئے جائیں گے:ظریف
29 مارچ 2015 (12:05)
0

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے اس اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ ایران کے متنازعہ ایٹمی پروگرام کے معاملے پر بڑی عالمی طاقتوں کے ساتھ اختلافات دور کرلئے جائیں گے۔

Lau sanne میںجرمنی اور فرانس کے وزرائے خارجہ کے ساتھ الگ الگ ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی طاقتوں کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت ہورہی ہے اور اس معاملے کے حل کیلئے جلد ایک حتمی معاہدہ طے پا جائے گا۔