دورے کے دوران 3ٹیسٹ،5ایک روزہ اور2ٹی ٹونٹی میچ کھیلے جائینگے۔

قومی کرکٹ ٹیم جون میں سری لنکا کا دورہ کریگی
29 مارچ 2015 (21:47)
0

پاکستان کرکٹ ٹیم جون کے دوسرے ہفتے سے سری لنکا کا دورہ کرے گی جہاں وہ تین ٹیسٹ ، پانچ ایک روزہ اور دو ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی ۔
آج ملبورن کرکٹ گرائونڈ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سری لنکن کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستانی ٹیم سات ہفتوں کے دورے پر بارہ جون کو کولمبو پہنچ جائے گی ۔
اُنہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے دورے کا آغاز پندرہ جون کو کولمبو کے آر پریماداسا سٹیڈیم میں افتتاحی ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ سے کرے گا اور سترہ جون کو اسی سٹیڈیم میں دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلاجائے گا۔
پاکستانی ٹیم گالے میں چوبیس سے اٹھائیس جون تک ہونے والے ٹیسٹ سے پہلے تین روزہ پریکٹس میچ بھی کھیلے گی ۔