پرویز خٹک نے صرف تمباکو برآمد پر ٹیکس وصول کرنے کی ہدایت کی ۔

وزیراعلیٰ نے تمباکو محصول فارمولے کی منظوری دے دی
29 مارچ 2015 (19:41)
0

خیبرپختونخوا کی حکومت نے صوبے میں تمباکو کی کاشت والے سات اضلاع میں تمباکو محصول کی تقسیم کے فارمولے کی منظوری دی ہے ۔
صوبائی وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے اتوارکوپشاور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے صرف تمباکو برآمد پر ٹیکس وصول کرنے کی ہدایت کی ۔
اُنہوں نے تمباکو کی سب سے زیادہ پیداوار والے ضلع صوابی میں تمباکو پر عائد ٹیکس پر نظر ثانی کرنے کی ہدایت کی ۔
پرویز خٹک نے خزانے کے شعبے کو بھی زرعی مشینری کیلئے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت کی ۔