82 کلومیٹر طویل شاہراہ اس سال کے آخر تک مکمل کرلی جائے گی جس پر سات ارب بیس کروڑ روپے لاگت آئے گی ۔

بنوں غلام خان روڈ کی تعمیر کاکام تیزی سے جاری
29 مارچ 2015 (13:28)
0

شمالی وزیرستان کی عوام کو سفری سہولتوں کی فراہمی اور افغانستان کے ساتھ تجارتی حجم بڑھانے کیلئے بنوں غلام خان روڈ کی تعمیر کاکام تیزی سے جاری ہے۔ سرکاری ذرائع نے ریڈیوپاکستان کے پشاور کے نمائندے کو بتایا کہ 82 کلومیٹر طویل شاہراہ اس سال کے آخر تک مکمل کرلی جائے گی جس پر سات ارب بیس کروڑ روپے لاگت آئے گی۔