ان منصوبوں میں پشاور اور نوشہرہ کے اضلاع میں وارسک کینال سسٹم کی ری ماڈلنگ بھی شامل ہے۔

خیبرپختونخوا میں صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے 7 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی
29 مارچ 2015 (12:57)
0

خیبرپختونخوا میں صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے دوکروڑ نوے لاکھ روپے کی زائد لاگت کے سات ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی ہے ۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ان منصوبوں میں پشاور اور نوشہرہ کے اضلاع میں وارسک کینال سسٹم کی ری ماڈلنگ ، رنگ روڈ پشاور کے شمالی حصے چارسدہ روڈ سے PAJJAGI روڈ تک کی تعمیر ، ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز ایبٹ آباد کی تزئین وآرائش ، ڈیرہ اسمعیل خان میں 40.8 میگاواٹ کے کوٹوپن بجلی منصوبے کی تعمیر اور صوبے کے باقی اضلاع کے دیہاتوں میں شمسی نظام کے ذریعے بجلی کی فراہمی شامل ہیں ۔